ہفتہ 14 نومبر 2026 - 21:32
ایامِ فاطمیہ میں خواتین کا کردار اور سیدۃ النساء العالمین ہمارے لیے اسوہ حسنہ

حوزہ/عورتوں کے لیے اگر کوئی رول ماڈل ہے تو وہ سیدۃ النساء العالمین ہیں۔ یہ واقعی کمال ہے کہ جس خاتون کے لیے لقب سیدۃ النساء العالمین بنا، وہ نبی اکرم کی ایک ہی بیٹی ہیں۔ یعنی ہمارے لیے اگر کوئی رول ماڈل ہے تو وہ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہیں۔

تحریر: صابر حسین صابری

حوزہ نیوز ایجنسی|

ہمارے کردار کیسے ہونا چاہیے؟
کیونکہ اس دور میں دشمن سب سے زیادہ ہمارے ناموس کی پردہ اور کردار پر حملہ آور ہے۔ ہمیں یہ دیکھنا چاہے کی ہمارا نسبت کیس کے ساتھ ہے

اسی بنا پر امام جعفر صادق علیہ السّلام نے اپنے شاگرد شاکرانی سے فرمایا: اے شاکرانی! کوئی اچھا کرے یہ خوب ہے، لیکن تم کرو تو خوب تر ہے، کیونکہ تمہاری نسبت ہمارے ساتھ ہے۔ اور کوئی برا کرے یہ برا ہے، لیکن تم کرو تو زیادہ برا ہے، کیونکہ تمہاری نسبت ہمارے ساتھ ہے۔

. معاشرے کی اصلاح اور بگاڑ کا راز:
معاشرے سدھرتے ہیں عورتوں کی وجہ سے، اور معاشرے بگڑتے ہیں عورتوں کی وجہ سے۔ کسی معاشرے کو بگاڑنا ہو تو اس معاشرے کی عورت کو بگاڑ دو، اور کسی معاشرے کو سدھارنا ہو تو اس معاشرے کی عورت کو سدھارو۔ اس وقت سب سے بڑا ٹارگٹ عورت ہے۔

. خواتین کا حقیقی رول ماڈل:
عورتوں کے لیے اگر کوئی رول ماڈل ہے تو وہ سیدۃ النساء العالمین ہیں۔
یہ واقعی کمال ہے کہ جس خاتون کے لیے لقب سیدۃ النساء العالمین بنا، وہ نبی اکرم کی ایک ہی بیٹی ہیں۔ یعنی ہمارے لیے اگر کوئی رول ماڈل ہے تو وہ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہیں۔

اگر امت کے مردوں کے لیے رول ماڈل ہے تو آپ کہیں گے رسولِ خدا ہیں، بارہ معصومین علیہم السلام ہیں، لیکن ان سب کا نچوڑ سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا ہیں۔ ہاں ایک ہی رول ماڈل ہے، بی بی زینب سلام اللہ علیہا کے لیے بھی یہی رول ماڈل ہیں۔ یہاں تک کہ میرے چھٹے امام امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اگر ہمارے لیے کوئی اسوہ حسنہ ہے تو وہ ہماری دادی فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا ہیں۔

اب ظاہر ہے کئی چیزیں مردوں کے لیے ہیں اور کئی عورتوں کے لیے نہیں ہیں۔ لیکن عورت اگر کسی کو اپنا آئینہ مانے، کسی کو رول ماڈل مانے، تو بی بی کی طرف دیکھے۔

. دشمن کا سب سے بڑا حملہ:
دشمن نے سب سے زیادہ حملہ عورت پر کیا ہے۔ معاشروں کو تباہ کیا جا رہا ہے عورتوں کے ذریعے۔ وہ فحاشی ہو تو عورتوں کے ذریعے، بے حیائی ہو تو عورتوں کے ذریعے، گھر سے نکالنا ہو تو عورت کو نکالا جاتا ہے۔

. نظامِ امامت میں عورت کا کردار:
نظامِ امامت میں، یا نظامِ سیدہ میں، یا نظامِ کربلا میں آپ دیکھتے ہیں عورت کا بہت بڑا کردار ہے۔ اگر عباسؑ عباس بنے تو بی بی ام البنین سلام اللہ علیہا کی وجہ سے۔ یہ ماں کی تربیت ہے، ماں کا بہت بڑا اثر ہے۔

بس یہی معیار ہمارے لیے بھی ہے۔ جب ہم نے اپنے آپ کو چادرِ فاطمیہ میں لپیٹ لیا ہے، جب حجابِ فاطمیہ جسموں پر سجا لیا ہے، تو ہم زمانے کو بتا رہے ہیں کہ ہماری نسبت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے ساتھ ہے۔

. آج کی جنگ حیا کی جنگ ہے:
آج کی جنگ تلوار کی نہیں، عورت کی حیا کی جنگ ہے۔ دشمن کو پتہ ہے اگر عورت بگڑ گئی تو پورا معاشرہ بگڑ جائے گا۔

. سوشل میڈیا اور ہماری بہنیں:
اس دورِ حاضر میں ہماری اکثر خواتین سوشل میڈیا پر خود کو دکھا رہی ہیں۔ اے میری بہنو! پہلے تو آپ میڈیا پر مت آئیں، اور اگر آپ آئیں تو ضرور پردہ پوشی کر کے آئیں۔ سیرتِ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے نقشِ قدم پر چلنے والی کبھی بے پردہ نہیں ہوتی۔

. مغربی ماڈل نہیں، فاطمی ماڈل:
عورت کے لیے کامل رول ماڈل صرف بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہیں، نہ مغربی ماڈلز۔ کیونکہ لقب سیدۃ النساء العالمین صرف انہی کو ملا ہے۔

مرد اور عورت برابر نہیں، عادل ہیں۔ مرد میں جلال ہے، عورت میں جمال ہے۔ دونوں جب اپنی اپنی جگہ پر رہیں تو بہترین خاندان بنتا ہے، جیسے علیؑ اور فاطمہؑ کا گھر۔

جب آپ نےخود کو حجابِ فاطمی پہن لیا تو آپ کا عمل عام عورت جیسا نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ آپ کی نسبت بی بی سے جڑ گئی ہے۔ آپ کا اچھا عمل خوب تر ہے اور برا عمل زیادہ برا ہے۔

ایامِ فاطمیہ ہمیں یہ سبق دیتے ہیں کہ عورت اگر فاطمی کردار اپنا لے تو وہ گھر بھی بچا سکتی ہے، نسل بھی بچا سکتی ہے اور معاشرہ بھی بچا سکتی ہے۔ آج ہمیں مغربی ماڈل نہیں، فاطمی ماڈل کی ضرورت ہے۔فاطمہ زہرا س کے بغیر ہمارے زندگی بہبودہ ہے

پروردگار ہم سب کو سیرتِ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، ہماری خواتین کو چادرِ فاطمیہ کا حقیقی محافظ بنائے اور امامِ زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha